ہمبستری کا اسلامی طریقہ کیا ہے ۔(1

-

ہمبستری کا اسلامی طریقہ کیا ہے ۔

1۔ دولہا کو اپنا ہاتھ دلہن کے سر پر رکھ کر اللہ جل شانہ کا نام لینا چاہیے اور دلہن کے لئے برکت کی دعا کرنی چاہیے۔ اس
لئے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔
تم میں سے کوئی شخص جب کسی عورت سے شادی کرے تو اسے چاہیے کہ اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اللہ جل شانہ کا
نام لے اور برکت کی دعا کرے اور کہے۔
اللهُمَّ اِنّى اَسْئَلُكَ مِنْ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شِيرَهَا وَ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا
عَلَيْهِ (بخاری وابوداؤ)
اے اللہ ! میں اس کی بھلائی اور اس کی فطری عادتوں کی
بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں اس کی برائی اور اس کی
فطری عادتوں کی برائی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔

ہمبستری کا اسلامی طریقہ

ہمبستری کا اسلامی طریقہ کیا ہے
اسلامک انفارمیشن ہمبستری کا اسلامی طریقہ
2۔ دولہا اور دلہن کو چاہیے کہ دورکعت نفل نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کی دُعا کریں۔
3 دولہا کو چاہیے کہ دلہن کے ساتھ نرمی سے بات کرے اور _3
اسے کھانے پینے کی کوئی چیز پیش کرے ۔ چنانچہ نبی کریم
جب حضرت عائشہ کے پاس تشریف لائے تو دودھ کا ایک پیالہ ساتھ لائے ۔ خود تناول فرمایا اور حضرت عائشہ کو دیا تو انہوں نے اپنا سر جھکالیا اور شرما گئیں۔
بلا شبہ یہ بیوی کو مانوس کرنے اور اس سے وحشت دور
کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور باہمی مودت و محبت کے
بندھن کو مضبوط کرے کا سبب بھی ہے۔ اس لئے کہ جیسا مشہور ہے کہ ہر آنے والے کے ساتھ ایک قسمی دہشت بھی
ساتھ آتی ہے اور ہر اجنبی پر وحشت طاری ہوتی ہے۔

ہمبستری کا اسلامی طریقہ
-4 مباشرت و ہم بستری کے آداب میں سے ایک ادب یہ
ہے کہ دولہا دلہن دونوں بالکل برہنہ نہ ہوں ۔ اس لئے کہ
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) حقیقت اللہ تعالیٰ با حیا اور ستر والے ہیں اور حیاء اور
پردہ کو پسند کرتے ہیں۔ (احمد، ترمذی)
نیز آپ نے ارشاد فرمایا کہ تم برہنہ ہونے سے بچو۔ اس
لئے کہ تمہارے ساتھ وہ (فرشتے ) ہیں جو تم سے سوائے
قضائے حاجت اور ہم بستری کے اوقات کے جدا نہیں
ہوتے ، لہذا ان سے حیا کرو اور ان کا اکرام کرو۔
5۔ ہم بستری کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ ابتدا چھیڑ چھاڑ
اور بوس و کنار سے ہو۔ اس لئے کہ نبی کریم ﷺ نے
ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی پر مثل جانور کے نہ پڑ جائے ، بلکہ دونوں کے درمیان پہلے کوئی قاصد
ہونا چاہیے۔ پوچھا گیا کہ اے اللہ کے رسول ! قاصد کون
ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا۔ بات چیت اور بوسہ
(مسند فردوس للدیمی)

ہمبستری کا اسلامی طریقہ
اسی حدیث کی بناء پر امام غزالی اپنی کتاب احیاء العلوم میں لکھتے ہیں کہ جب شوہر اپنی خواہش پوری کر چکے تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی کو بھی اس بات کا موقع دے کہ وہ
بھی اپنی خواہش پوری کرلے۔
اس لئے کہ بسا اوقات عورت کو دیر سے انزال ہوتا ہے۔
اس لئے اس موقع پر اس سے علیحدگی اختیار کر لینا اس کی ایڈا کا سبب بنتا ہے بلکہ بعض دفعہ تو منافرت کا ذریعہ بن
جاتا ہے۔

ہمبستری کا اسلامی طریقہ
6۔ ہمبستری کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ یہ دعا مانگے۔ بِسْمِ اللهِ الهُمْ جَيْبُنَا الشَّيْطَنَ وَجَيْبِ
الشَّيْطَنَ مَا رَزَقْتَنَا. (بخارى)
بسم اللہ ، اے اللہ ! ہم کو شیطان سے بچالے اور شیطان کو اس اولا د سے دور فرمادے جو تو ہمیں عطا فرمائے۔ تو اگر اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اولاد لکھی ہوگی تو شیطان اس کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
-7۔ بیوی سے جس طرح چاہے ہم بستری کر سکتا ہے بشرطیکہ یہ کام فرج ( یعنی یا گلے راستہ ) کے ذریعہ سے ہو۔ اس لئے ہیں سو اپنے کھیت میں جس طرف ہو کر چاہو آؤ۔ (البقرہ)
کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔
(ترجمہ) تمہاری بیویاں تمہارے لئے بمنزلہ کھیت کے
مطلب یہ ہے کہ اپنی بیویوں سے ہم بستری اس راہ سے
جہاں سے ولادت ہوتی ہے جس کیفیت سے چاہے کر سکتا
ہے خواہ سامنے کی طرف سے ہو یا پیچھے کی طرف سے ، یا
پہلو کے بل لیٹ کر ۔

ہمبستری کا اسلامی طریقہ
– اگر ایک مرتبہ ہم بستری کے بعد دوبارہ خواہش ہو تو مستحب
یہ ہے کہ پہلے وضو کر لے اس لئے کہ دونوں صحبتوں کے
درمیان وضو کر لینے سے نشاط میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس لئے نبی کریم ﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ جب تم میں کام کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ وضو کر لے۔ اس لئے کہ وضو
سے کوئی شخص اپنی بیوی سے صحبت کرے اور دوبارہ پھر وہی
کرنے سے دوبارہ صحبت میں زیادہ نشاط پیدا ہوتا ہے۔ اور
اگر دونوں ہم بستریوں کے درمیان غسل کر لیا جائے تو یہ اور
زیادہ بہتر ہے۔ جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے۔ (ابوداؤد) میاں بیوی دونوں کے حق میں افضل یہ ہے کہ غسل کرنے میں جلدی کریں اور اگر سونے سے پہلے ستی کی وجہ سے
غسل نہ کر سکیں تو مستحب یہ ہے کہ کم از کم وضو کر کے
سوئیں۔ حضرت عائشہ کے بیان سے نبی کریم ﷺ کا ایسا ہی معمول ثابت ہوتا ہے۔ (مسلم)
10۔ میاں بیوی ایک غسل خانے میں ایک ساتھ بھی غسل کر سکتے ہیں۔ اس لئے کہ حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ
میں اور رسول کریم ﷺ ایک برتن سے غسل کیا کرتے
تھے جو میرے اور آپ کے درمیان رکھا رہتا تھا ۔ ہم تھے حتی کہ میں یہ کہا کرتی ، میرے لئے بھی چھوڑ دیجئے ،
دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ سے اس برتن میں
ٹکرایا کرتے تھے۔ آپ مجھ سے سبقت لے جایا کرتے
تھے حتی کہ میں یہ کہا کرتی ، میرے لئے بھی چھوڑ دیجئے ،
میرے لئے بھی چھوڑ دیجئے۔

ہمبستری کا اسلامی طریقہ

ہمبستری کا اسلامی طریقہ کیا ہے
اسلامک انفارمیشن
میاں بیوی کو مندرجہ ذیل باتوں سے احتراز ضروری ہے۔
1۔ میاں بیوی کیلئے یہ قطعاً حرام ہے کہ وہ دوسروں کے سامنے
اپنے خلوت و تنہائی کی باتیں زبان یا اشارے سے بیان
کریں۔ حضرت نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قیامت
کے روز اللہ تعالیٰ کے یہاں درجہ کے اعتبار سے سب سے
بدتر وہ شخص ہوگا جو اپنی بیوی سے ہم بستری کرے، پھر اس 2 مرد کیلئے عورت کے پچھلے راستے سے صحبت کرنا حرام ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایسے
کے راز کو دوسروں کے سامنے بیان کرے۔(مسلم، ابوداؤد)

ہمبستری کا اسلامی طریقہ
2 مرد کیلئے عورت کے پچھلے راستے سے صحبت کرنا حرام ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایسے
شخص کی طرف نظر رحمت نہ فرمائیں گے جو اپنی بیوی کے
پچھلے راستے سے صحبت کرے۔ (نسائی، ابن حیان)
نیز نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ، جو شخص عورتوں کے
پچھلے راستے میں صحبت کرتا ہے وہ ملعون ہے۔ (ابوداؤد)
اس میں شک نہیں کہ پچھلے راستے میں صحبت کرنا جسم وصحت
کیلئے مضر ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاق و شرافت کے بھی
خلاف ہے۔
_3 حیض و نفاس کی حالت میں عورت سے ہم بستری کرنا حرام
ہے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
(ترجمہ) تو حیض کے زمانہ میں تم عورتوں سے جدا رہا کرو (
البقره)
حالت نفاس میں عورتوں سے ہم بستری کی حرمت قیاس سے ثابت ہے یعنی نفاس کو حیض پر قیاس کیا گیا ہے اس لئے کہ دونوں کا سبب وعلت ( یعنی اذٹی ) ایک ہی ہے اور
یہ حرمت اجماع امت سے بھی ثابت ہے۔
ہاں شوہر ان حالات میں اپنی بیوی کی ناف وگھٹنوں کے
درمیانی حصے سے لباس کے اوپر سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
لیکن لباس کے نیچے سے فائدہ اٹھانا درست نہیں تا کہ وہ
شرعا حرام اور مضر صحت شے کا مرتکب نہ ہو جائے۔

ہمبستری کا اسلامی طریقہ
اس لئے کہ جو شخص اپنے جانوروں کو چراگاہ کے اردگرد
چراتا ہے اسے اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ وہ جانور چرا گا ہیں گھس نہ جائیں ۔ لہذا مسلمان کو چاہیے کہ اپنے
دین و صحت کے بارے میں محتاط رہے اور اپنے معاملات وتصرفات اور کردار میں اُس پہلو کو اختیار کرے جو زیادہ
محتاط و تقویٰ ہو
ہمبستری کا اسلامی طریقہ

You might also like this one if you want to read it please click below 👇

کیا جنت میں ہمبستری ہو گی ۔؟ کیا جنت میں اولاد ہو گی ۔؟

 

کیا جنت میں ہمبستری ہو گی
اسلامک انفارمیشن

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

FOLLOW US

0FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
spot_img

Related Stories