کیا جنت میں ہمبستری ہو گی ؟جنت میں اولاد کیسے پیدا ہو گی اسلامک انفارمیشن

-

Islamic information 

جنت ایک ایسا نام ہے جس کو سنتے ہی ہر انسان کے ذہن میں بہت سے سوالات پیدا وتے ہیں۔ جنت کہاں ہے ؟ کیسی ہو گی ؟ جنت میں کیا کیا ہو گا؟ اور حور کیسی گی؟ اس سے تعلق کیسے قائم ہو گا؟ کیا نفسانی خواہشات ہوں گی؟ بچے کیسے پیدا ہوں گے ؟ ہمبستری سے لذت کیسے حاصل ہو گی ؟ مردوں کو حوریں تو عورتوں کو ہمبستری کے لیے کون ملے گا؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم! ہم کو جنت کے

بارے بتائیے گا۔ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت کی زمین سفید اور مٹی زعفران سے بنائی گئی ہے۔ اس میں سونے اور چاندی کی انیٹیں جن کو مشک بھرے گارے اور موتیوں کی کنکریوں سے لگایا گیا ہے۔ حدیث پاک میں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جنت میں سب سے کم تر جنتی کو 80 ہزار نوکر اور 72 حوروں سے نوازہ جائے گا۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت کی حور اتنی خوبصوت ہے کہ اگر وہ حور آسمان سے زمین کی طرف نظر مارے تو ساری زمین نور سے بھر

جائے اور ہر طرف خوشبو پھیل جائے گی۔ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حور کے سر کا ڈوپٹہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنت کی حوروں کی پنڈلیاں ایسی ہوں گی جن کا گوشت اندر تک نظر آئے گا۔ حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے بتایا کہ جب جنتی آدمی حور کے پاس جائے گا۔ تو حور اس کا استقبال کرے گی۔ تم جس انگلی سے چاہوں حور کو پکڑ سکوں گے ۔ اگر حور کا ایک بال زمین میں ظاہر ہو جائے۔ تو مشرق مغرب میں نور

ہی نور پھیل جائے گا۔ جنتی آدمی جنت میں اپنے بستر پر بیٹھا ہو گا۔ تو اس کےسر پر ایک نور ظاہر ہو گا۔ اس کے ذہن میں یہ بات آئی گی۔ کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر نظر کرم فرما یا رہا ہے۔ جب وہ اس نور کی طرف نظر مارے گا۔ تو وہ ایک حور ہو

گی۔ وہ اُس جنتی سے کہہ رہی ہو گی۔ اے اللہ کے بندے کیا تمہارے پاس ہمارے لیے وقت نہیں ہے۔ یہ آدمی اس سے دریافت کرے گا۔ تم کون ہو ؟ ۔ وہ جواب۔

دے گی۔ کہ میں ان حوروں میں سے ہوں۔ جس کا اللہ نے تم سے وعدہ فرمایا تھا۔

وہ حور اُس جنتی کے پاس بیٹھ جائے گی۔ ابھی وہ جنتی اس حور سے گفتگو کر رہا ہو گا کہ ایک اور حور اس بندے کے پاس آکر کہے گی۔ اے اللہ کے ولی کیا تمہارے۔ پاس ہمارے لیے وقت نہیں ہے۔ اس طرح وہ جنتی ایک حور سے دوسری خور سے باتیں کرتا رہے گا۔ حضرت سید نا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اگر جنتی حور اپنے ہاتھ کا کچھ حصہ زمین اور آسمان کے درمیان ظاہر کر دے۔ تو زمین والے اس کے حسن سے آپس میں ہی فتنے میں پڑ جائے۔ اگر وہ اپنا ڈو پٹہ

زمین پر ظاہر کر دے۔ تو زمین اس کے آگے جھک جائے۔ اگر وہ اپنا چہرہ ظاہر کر دے تو زمین اور آسمان کی ہر چیز ظاہر ہو جائے۔ اس کے بعد فرمایا کہ اگر جنت کی کوئی خاتون اپنا تھوک سمندر میں ڈال دے۔ تو سارے سمندر شہد سے بھی زیادہ میٹھے ہو جائیں۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مردوں کو جنت میں حوریں عطا کی جائیں تو پھر جو عورتیں جنت میں جائیں گی اُن کو کیا ملے گا؟ عورتوں کے لیے یہ ہے کہ جب وہ جنت میں جائے گی۔ تو وہ اپنے نیک شوہر کے ساتھ رہے گی۔ وہ عورت

اپنے شوہر کو ملنے والی جنت کی سب حوروں کی سردار ہو گی۔ اللہ تعالیٰ اس عورت

کو تمام حوروں سے خوبصورت بنا دے گا۔ یہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ پیار کریں گے۔ یہ دونوں میاں بیوی جنت میں رہیں گے ۔ جو عورت کنواری فوت ہو جائے گی۔ اس کو جنت میں اختیار دیا جائے گا کہ وہ جنت میں جس مرد کے ساتھ چاہیے گی۔ اس کا نکاح اس مرد کے ساتھ کر دیا جائے گا۔ایک عورت نے حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ جب کسی عورت کا شوہر فوت۔

ہو جاتا ہے۔ ہم اس کے بعد دوسرے سے نکاح کر لیتی ہیں۔ ان میں سے جنت میں اس عورت کا شوہر کون ہو گا۔ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت جس مرد کے ساتھ چاہیے گی۔ جنت میں رہ سکے گی۔ یعنی ان دونوں میں سے جس کے ساتھ چاہے گی وہ رہ سکتی ہے۔حضرت ام سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے عرض کرنے لگی۔ یار سول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مجھے یہ بتائیں کہ جنت کی حور بہتر ہے کہ دنیا کی نیک عورت بہتر ہے۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیاوالی عورت کو جنت والی عورت پر

فضیلت حاصل ہو گی۔ جو باہر والے کپڑے کو اندر والے کپڑے پر حاصل ہوتی ہے۔ ایک بار ایک یہودی اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر کہنے لگا۔ یا رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم جنت میں لوگ کھائے پیئے گے۔ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں آدمی کو 100 آدمیوں کے برابر کھانا پیش کیا جائے گا۔ اس کو 100 مردوں کے برابر ہم بستری کی طاقت عطا کیا جائے گی۔ یہودی نے کہا کہ جب کوئی مرد یا عورت جنت میں کھائے پیئے گا۔ اس کو جنت میں قضائے حاجت کی

ضرورت تو پیش آئے گی۔ اس پر نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ جنتیوں کی حاجت اس کے پسینہ کے راستے خارج ہو جائے گی۔ ان کے پسینے سے مشک کی طرح خوشبو آئے گی۔ جنت میں انسان جو کچھ چاہیے گا۔ اس کو وہ عطا کیا جائے گا۔ ایک روایت میں ہے کہ مرد اپنا ہاتھ اُس حور کی کمر پر رکھے گا تو سامنے طرف سے سینہ کی طرف کپڑے اور گوشت کے اندر سے اپنا ہاتھ دیکھ لے گا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ مرد جب بھی حور سے صحبت کرنے جائے گا تو اُسے ہر بار کنواری ہی پائے گا، لیکن اس

ہمبستری سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو گی اور نہ کوئی رطوبت اور خون کا اخراج ہو گا۔ مرد اپنی حور کے جسم کو ویسا ہی پائے گا جیسا وہ چاہے گا۔ امام احمد نے حدیث نمبر 15773 میں حضرت ابوذر زمین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نیک مرد اور نیک عورتیں جنت میں ایسے ہی لذت پائیں گے جیسے تم دنیا میں لذت پاتے ہو ، اور وہ تم سے لذت حاصل کرتی ہیں. اگر کوئی مومن جنت میں یہ خواہش کرے گا کہ اُس کی اولاد پید اہو تو اللہ پاک اس کی یہ

خواہش بھی پوری فرما دے گا۔ کیوں کہ جنت میں جنتی کی کوئی بھی ایسی خواہش نہ ہو گی جسے پورا نہ کیا جائے۔ اس بارے میں ترمذی شریف کی حدیث نمبر 2563 – بھی پیش کی جاتی ہے ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا مومن جنت میں جب اولاد چاہے گا تو حمل، زچگی ، اور پرورش اسی وقت ہو جائے گی، جیسے وہ چاہے گا۔ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح الجامع : (6649) میں صحیح کہا ہے۔ اب حمل کا ٹھہر نا، مدت مکمل ہونا اور اس کے

بعد 33 سالہ جوان ایک ہی لمحے میں ہو جانا اس حدیث میں ثابت ہے۔ اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ حدیث میں لفظ استعمال ہوا کہ ” جیسے وہ چاہے گا ” مطلب یہ کہ لڑکا اور لڑکی جو جنتی چاہے گا وہی پید ا ہو گا۔ حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ جنت کی اولاد دنیاوی اولاد کی طرح نہ ہو گا بلکہ یہ سارا مرحلہ ایک ہی لمحے میں مکمل ہو جائے گا۔ اور چونکہ جنت میں چھوٹے بچے نہ ہوں گے اس لیے بچہ پیدا ہوتے ساتھ ہی 33 سال کا کڑیل جو ان بن جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ

تعالی ہم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا

کرے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

FOLLOW US

0FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
spot_img

Related Stories