حضرت سلیمان علیہ السلام کا 99 بیویوں سے جماع کی قسم

-

حضرت  سلیمان علیہ السلام کا 99 بیویوں سے جماع کی قسم

حضرت سلیمان علیہ السلام کے والد کا نام حضرت داؤد علیہ السلام تھا۔ حضرت
سلیمان علیہ السلام ابھی چھوٹے ہی تھے کہ حضرت داؤد علیہ السلام کا انتقال ہو گیا۔
حضرت سلیمان علیہ السلام کو چھوٹی عمر میں ہی تحت نشین کر دیا گیا تھا۔ حضرت
سلمان علیہ السلام کا شجرہ نسب حضرت ابراہیم علیہ السلام سے جاملتا ہے۔ حافظ
ابن کثیر نے آپ کا شجرہ نسب اس طرح سے بیان کیا ہے۔ سلیمان بن داؤ د بن
ایشا بن عامر بن سلمون بن نخشون بن عمینا اداب بن ارم بن حصرون بن فارض
بن یہود ابن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کی ابراہیم سلیمان کی

حضرت سلیمان علیہ السلام کا 99 بیویوں سے جماع کی قسم Waqia
والدہ گرامی کے بارے بہت ہی کم معلومات ملتی ہیں وہ بھی تصدیق نہیں کی
جاسکتی۔ ابن ماجہ میں ایک حدیث ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ “حضرت
سلیمان کی والدہ گرامی نے حضرت سلیمان سے فرمایا: کہ اے بیٹے !رات کے زیادہ
تر حصے کو سو کر گزارنے سے انسان قیامت کے دن اعمال خیر سے محتاج ہو جاتا
ہے۔” خدا نے حضرت سلیمان کو بے شمار معجزوں سے نوازہ تھاجو کہ مندرجہ ذیل
ہیں۔(1) اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو اتنی بڑی بادشاہت عطا کی
تھی جو کہ نہ کسی کے پاس ہے اور قیامت تک اللہ تعالیٰ نہ کسی کو عطا کرے گا۔
(2) اللہ تعالیٰ نے جن اور انسان حضرت سلیمان علیہ السلام کے تابع کر دیئے
تھے۔(3) اللہ تعالیٰ نے حضرت سیلمان علیہ السلام کو کائنات کے ہر چرند ، پرند اور جانوروں کی زبان کو سمجھنے اور ان سے باتیں کرنے کی صلاحیت عطا کر رکھی تھی۔(4) حضرت سلیمان کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہوا کو حکم دے رکھا تھا کہ
تھی۔ (4) حضرت سلیمان کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہوا کو حکم دے رکھا تھا کہ حضرت سلیمان کو سیر و سیاحت ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے ہر وقت حاضر رہا کر حضرت سلیمان ہوا کے ذریعے اپنا سفر بڑی تیزی کے ساتھ طے کرتے تھے اور کئی کئی مہینوں کا سفر دنوں میں طے کر لیا کرتے تھے۔ (5) اللہ تعالی نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے لیے تانبے کا چشمہ عطا کیا تھا۔ (6) حضرت سلیمان علیہ السلام کی 99 بیویاں تھی۔ ایک دفعہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ
میں ساری رات اپنی ساری بیویوں کے پاس باری باری جا کر ہمبستری کروں گا اور سب کے گھروں میں لڑکا پیدا ہو گا۔ میرے یہ سب لڑکے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کریں گے۔ یہ بات کرتے ہوئے حضرت سلیمان علیہ السلام انشاء اللہ کہنا بھول گئے۔ انشاء اللہ نہ کہنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ 99 بیویوں میں سے صرف ایک بیوی کو حمل ہوا۔ وہ بھی کچا بچہ تھا جو کہ اپنی تعمیل تک نہ پہنچ سکا۔ اس واقعہ کو حدیث پاک میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس وقت انشاء اللہ فرما
دیا ہوتا تو سب بیویوں کے گھر لڑکے پیدا ہوتے اور وہ سب اللہ کی راہ میں گھوڑوں پر سوار ہو کر جہاد کے لیے نکلتے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کو اس طرح بیان کیا ہے ” اور بے شک ہم نے سلیمان علیہ السلام کو جانا اور اس کے تخت پر ایک بے جان بدن ڈال دیا پھر رجوع لایا عرض کی: اے میرے رب ! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر کہ جو میرے بعد کسی کو لائق نہ ہو۔بے شک تو
ہی بڑا دینے والا ہے سورۃ ص پارہ 3 ( درس ہدایت )”۔
حضرت سلیمان علیہ السلام کے اس واقعے سے ہم کو یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ ہم جو کام کرنے لگے تو انشاء اللہ کہنا مت بھولیں۔ یہ الفاظ بولنے سے اللہ تعالی انسان کے
ہر نیک کام کو پورا کر دیتا ہے۔ اور انشاء اللہ کا لفظ نہ بولنے سے ہم اپنے مقصد کی تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔ اس واقعہ پر ہم کو غور کرنی چاہیے کہ اللہ کے پیارے نبی حضرت سلیمان علیہ السلام انشاء اللہ کہنا بھول گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کا مقصد پورا نہیں کیا۔ ہم تو گناہگار سے لوگ ہیں اگر ہم سے ایسی غلطی سرزرد ہو جائے تو ہم
اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں منہ دیکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔ اس لیے پیارے

دوستوں جو بھی کام کرنے کا ارادے رکھوں تو انشاء اللہ کہنا نہ بھولیے گا تو اللہ تعالیٰ آپ کے اس نیک ارادے کو ضرور پورا کرے گا۔ انشاء اللہ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی ﷺلم کو بڑی تاکید کے ساتھ حکم دیا ہے کہ جو بھی کام کرنے لگے تو انشاء اللہ ضرور کہہ لیجئے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ” اور ہر گز کسی بات کو نہ کہنا میں کل یہ کر دوں گا مگر یہ کہ اللہ چاہے اور
اپنے رب کو یاد کر جب تو بھول جائے”۔(سورۃ الکہف)

کیا بیوی اور شوہر ایک ساتھ غسل کر سکتے ہیں اسلامک انفارمیشن

You might also like this one

کیا بیوی اور شوہر ایک ساتھ غسل کر سکتے ہیں ؟

This is really amazing Islamic information please read it and share your friends.jazak Allah Tallah 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

FOLLOW US

0FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
spot_img

Related Stories